وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ختم

August 20, 2018

نو منتخب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس ختم ہوگیا، ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع نے کابینہ کے پہلے اجلاس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس میں وزارت خزانہ اور پلاننگ کے حکام نے اجلاس کے شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے معاشی، قتصادی اور سماجی پالیسیوں سے متعلق وزراء کو آگاہ کیا، ملکی معیشت اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی زیر غور آئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیراعظم نے خطاب میں پیش کردہ نکات اور وعدوں پر عمل درآمد کے لیے ٹاسک سونپ دیے، جبکہ انہوں نے وزارتوں میں سادگی اپنانے اور انتظامی اخراجات کم کرنے کی ہدایات بھی کی۔