سعودی شاہی خاندان کی دولت کتنی ہے؟

August 20, 2018

ایک محتاط اندازے کے مطابق سعودی عرب کے شاہی خاندان کی دولت ایک کھرب ڈالر سے زائد ہے جو برطانوی شاہی خاندان سے 16 گنا زیادہ ہے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کی تازہ رپورٹ میں سعودی شاہی خاندان کے حوالے سے انکشاف سامنے آیا ہےجس میں یہ بھی کہا گیا ہےکہ برطانوی شاہی خاندان کی دولت 88 ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔

امریکی خبر رساں ادارے نے کہا کہ سعودی خاندان کے اثاثوں کے بارے میں وثوق سے نہیں کہا جاسکتا تاہم 15 ہزار افراد پر مشتمل سعودی شاہی خاندان کی پرآسائش طرز زندگی میں ان کی دولت کی جھلک نظر آتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی خاندان کی روزمرہ کی زندگی میں نجی طیارے، لگژری بحری جہاز، جدید ہیلی کاپٹر، بیرون ملک بڑی بڑی رہائش گاہیں اور سونے کے فرنیچر سے لیکر روزمرہ استعمال کی دیگر قیمتی اشیا شامل ہیں ۔

اس سے قبل امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہ سلمان یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی دولت ان کا ذاتی معاملہ ہے، وہ گاندھی یا نیلسن مینڈیلا نہیں بلکہ سعودی عرب کے حکمران شاہی خاندان کے فرد ہیں ۔