حج کے دوران میدانِ عرفات میں بچے کی ولادت

August 21, 2018

میدان عرفات میں حج کے دوران خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے ، جس کا تعلق اردن سے ہے۔

سعودی وزارت صحت نے نومولود کی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرفات کے جبل رحمۃاسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کا نام وضاح رکھا گیا ہے۔

اسپتال حکام کے مطابق ماں اور بچہ دونوں کی صحت تسلی بخش ہے۔