مہران ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران فائرنگ،نوجوان جاں بحق

August 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن D11اسٹاپ کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے2نوجوان 30 سالہ امیر خا ں ولد محمد خاں اور 25سالہ صدام محمد ولد رمضان شدید زخمی ہو گئے،زخمیوں کو فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج صدام جاں بحق ہو گیا جبکہ زخمی نوجوان امیر خا ں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ، پولیس کے مطابق واقعہ اسنوکر کھیلنے کےدوران پیش آیا، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ۔