فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری

August 21, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


اداکار منوج باجپائی کی فلم ’گلی گلیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ۔

فلم کی کہانی دیگر فلموں کے مقابلے میں بہت مختلف اور دلفریب دکھائی گئی ہے۔

ٹریلر میں منوج باجپائی ایک بچے کو مشکل حالات سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ فلم کی کہانی میں اداکار کا بچے کے ساتھ تعلق اور بچے کو بچانے کے لئے منوج اپنی زندگی کو کیوں خطرہ میں ڈالتے ہیں ان تمام سوالوں کا جواب پراسرار ٹریلر میں واضح نہیں ہے۔

فلم ’گلی گلیاں ‘ میں منوج باجپائی کے ہمراہ رنویر شورے ،نیرج کبی اور شہانی گوسوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

فلم 7 ستمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔