وزیراعظم نے اپنے خطاب میں بیشترملکی مسائل کے حل بتائے،نسیم عثمان

August 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان اور دیگرعہدیداروں نے ایک بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے بحیثیت وزیر اعظم اپنے قوم سے پہلے خطاب میں ملک کے بیشترمسائل اور مشکلات کا بخوبی ذکر کیا اور ساتھ ہی ان کے حل بھی بتائے جسے پوری قوم نے سراہا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نو منتخب شدہ پوری ٹیم حزب اختلاف کے نمائندے اور عوام اس سے مکمل تعاون کریں گے تو ملک کے وسیع تر مفاد میں انتہائی فائدہ مند ہوگا۔کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئرمین نسیم عثمان نے بھی عمران خان سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ کاٹن کے کاروبار سے منسلک تمام سیکٹرز نے پاکستان کے منتخب شدہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی پوری ٹیم سے قوی امید وابستہ کئے ہوئے ہے کے وسیع تر ملک کی مفاد میں زبوں حالی کا شکار ملک کی معیشت کی خصوصی طور پر ملک کے زر مبادلہ کمانے والے برآمدی سیکٹرز جس میں ٹیکسٹائل سیکٹر بھی اہمیت کا حامل ہے اور ملک کے زراعت کے شعبہ کی بحالی کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدام کرینگے دیگر فصلوں کے ساتھ خصوصی طور پر گزشتہ کئی برسوں سے زبوں حالی کا شکار کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔