22 تا 24 اگست 2018 تک بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے، ڈویژنل کمشنر

August 22, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ڈویژنل کمشنر حیدرآباد نے اپنے ایک اعلامیہ کے ذریعے حیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد سے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحی کے سلسلے میں 22 تا 24 اگست 2018 تک بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں، بالخصوص واساکے نکاسی و فراہمی آب پمپنگ اسٹیشنز پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایاجائے تاکہ بلا رکاوٹ نکاسی و فراہمی آب کا کام جاری رہے اور صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات کو یقینی بناکرلوگوں کو پریشانی سے بچایا جاسکے۔