یو ایس ٹینس، فیڈرر،نڈال، جوکووچ اور مرے اکٹھے ایکشن میں ہونگے

August 22, 2018

نیویارک ( جنگ نیوز ) سال کے آخری گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ یوایس اوپن کے کوالیفائنگ ایونٹ کا آغاز منگل سے ہوگیا۔ چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز 27 اگست سے ہوگا۔ میگا ایونٹ اس برس یوں زیادہ دلچسپی کا حامل ہوگا کہ طویل عرصے بعد موجودہ عہد کے چار عظیم ترین مرد کھلاڑی یعنی اسپین کے رافیل نڈال، سوئس کنگ راجر فیڈرر، سربیا سے تعلق رکھنے والے نوواک جوکووچ اور برطانیہ کے اینڈی مرے ایک ساتھ کورٹس میں نظر آئیں گے۔ چاروں پلیئر انجریز اور دیگر وجوہات کے بنا پر کافی عرصے سے کسی ایونٹ میں اکٹھے شریک نہیں ہوئے۔ دوسری جانب خواتین میں سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز 24 گرینڈ سلم ٹائٹلز کا عالمی ریکارڈ برابر کرنے کی کوشش کریں گی۔ مبصرین کے مطابق مذکورہ بال تمام کھلاڑی کیریئر کے اختتام کے قریب ہیں۔ اس لیے رواں برس مقابلے زیادہ پرکشش ہوسکتے ہیں۔ سرینا چھ بار چیمپئن بن چکی ہیں۔ راجر فیڈرر نے 2004 سے 2008 تک مسلسل پانچ بار ٹائٹل حاصل کیا ہے۔ نڈال نے تین بار ٹرافی حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ جبکہ جوکووچ کو دو بار اینڈی مرے کا ایک مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز مل چکا ہے۔