اکشے اور سلمان سب سےزیادہ کمانے والے اداکار

August 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

امریکی جریدے فوربز نے سب سےزیادہ پیسے کمانے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔

امریکی جریدہ فوربز ہر سال دنیا بھر میں سب سے زیادہ آمدنی والے اداکاروں کی فہرست جاری کرتا ہے، رواں سال اس فہرست میں بالی ووڈ کے صرف دو اداکاروں اکشے کمار اور سلمان خان جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

اکشے کمار فہرست میں 40.5 ملین ڈالرز تقریباً 284 کروڑ بھارتی روپوں کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔

سلمان خان 38.5 ملین ڈالرز تقریباً 270 کروڑ روپے کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔

فہرست میں ہالی ووڈ اداکار جارج کولونی 239 ملین ڈالرز تقریباً 1674 کروڑ روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

ہالی ووڈ اداکار ڈوئن جانسن 124 ملین ڈالرز تقریباً 869 کروڑروپے کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔