عمران کے دوست ذاکر خان کی پی سی بی آمد

August 24, 2018

وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم پہنچ گئے، وہ نجم سیٹھی کے دور میں اپنی پوسٹنگ کا انتظار ہی کرتے رہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان پی سی بی میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کے عہدے پر کام کر چکے ہیں ، جبکہ انہیں ڈھائی سال پہلے جونئیر کرکٹ ٹیم کے مینجر کے عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

نجم سیٹھی کے دور میں انہیں او ایس ڈی بنا دیا گیا تھا ، وہ اپنی پوسٹنگ کا ہی انتظار کرتے رہے ۔

ذرائع کے مطابق ذاکر خان کرکٹ کے معاملات پر پیٹرن عمران خان کو بریفنگ دیتے ہیں اور مستقبل کے اہم فیصلوں میں ان کی رائے کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔

دوسری جانب چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کی ہدایت پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے اعزاز میں آج ہائی ٹی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔