آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان کب آئے گی؟

August 25, 2018

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کا اعلان کر دیا، ٹرافی ٹور 27 اگست سے یو اے ای سے شروع ہوگا اور یہ 3 اکتوبر کو پاکستان آئے گی۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا، ایونٹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں اور اس میگا ایونٹ کی چمکتی دمکتی ٹرافی بھی اپنے ٹور کے لئے تیار ہے۔

ورلڈ کپ ٹرافی 5 براعظموں کے 21 ممالک اور 60 شہروں کا دورہ کرے گی، ٹرافی ٹور کا آغاز 27 اگست سے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی سے ہوگا۔

ایونٹ کی ٹرافی 3 سے 5 اکتوبر تک لاہور میں رہے گی جس کے بعد یہ 6 سے 8 اکتوبر کو سلام آباد میں رہے گی ، جبکہ کراچی میں 9 سے 13 اکتوبر تک ٹرافی موجود ہوگی۔