فراری کار 6ارب روپے کی ریکارڈ قیمت پر فروخت

August 28, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سالانہ کار شو کا انعقاد کیا گیا جس میں کئی ملین ڈالر مالیت کی نایاب لگژری گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئیں ۔

فراری سمیت کئی لگژری گاڑیوں کے نایاب ماڈلز بھی نیلامی کیلئے پیش کیے گئے۔

اس دوران 1962ماڈل کی فراری GTOبھی نیلامی کیلئے پیش کی گئی جسے 48.4ملین امریکی ڈالر(تقریباً6ارب پاکستانی روپے) کی ریکارڈ قیمت پر فروخت کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ اب تک نیلامی میں بکنے والی سب سے مہنگی گاڑی ہے۔