خامنہ ای نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا عندیہ دیدیا

August 29, 2018

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جوہری معاہدے سے دستبرداری کا عندیہ دے دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر جوہری معاہدہ قومی مفاد میں نہیں ہوا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران غیر مہذب امریکی حکام سے کسی سطح پر بھی بات نہیں کرے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکا کی جوہری معاہدے سے دستبرداری کے بعد یورپ سے بھی کوئی امید نہیں رکھنی چاہیے۔

ان کا کہناتھاکہ جوہری معاہدہ ایک ذریعہ ہے مقصد نہیں، اگر قومی مفاد پر پورا نہیں اترتا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔