جاوید میانداد نے کراچی کیلئے اپنی خدمات پیش کردیں

August 29, 2018

عمران خان کے کرکٹ کے پرانے ساتھی جاوید میانداد نے کراچی کےلئے اپنی خدمات وزیراعظم کو پیش کردیں۔

اپنے نئے ویڈیو پیغام میں جاوید میانداد نےکہا کہ میرے پاس بڑے پلان ہیں،مجھے ٹائم دیں ،عمران خان نے مجھے ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ کراچی کی جو بھی پرابلم ہوگی میں اُس کو حل کرسکتا ہوں،مل کر کام کرنے کا وقت ہے۔

جاوید میانداد نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ایک آدمی کا ساتھ دینا ہوگا، اسے وقت دینا ہوگا ، اس مدت کے بعد سب خود بخود دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔

ان کا کہناتھاکہ ملک کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں ،آج بھی میں یہ کہہ رہاہوں کہ مجھے آپ کام دیں۔