فرنچ صدر اور ڈینش وزیراعظم کی سائیکل پر سیر

August 30, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں نہ پروٹوکول اور نہ ہی شہریوں کو پریشانی کیوں کہ کوپن ہیگن میں فرانسیسی صدر مینوئل میکرون ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن کے ہمراہ سائیکل پر مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

ڈنمارک کے سرکاری دورے کے موقع پر فرانسیسی صدر میکرون نے ڈنمارک کے وزیر اعظم لارکس لوک ریسمسن سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈنمارک کے وزیر اعظم فرانسیسی صدر کو اپنے ہمراہ سائیکل پر کوپن ہیگن کا دورہ کروانے نکل پڑے، دونوں رہنماؤں نے سائیکل چلاتے ہوئے ہی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر فرانسیسی صدر نے کہا کہ وہ جلد ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا آغاز کوپن ہیگن سے کرنا چاہتے ہیں۔