آسٹریلیا: گودام میں آتشزدگی، زہریلا دھواں فضا میں بلند

August 30, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گودام میں آگ بھڑک اٹھی، گودام میں موجود کیمیکل کے باعث زہریلا دھواں فضا میں بلند ہونے لگاجس کے باعث اردگرد کے بیشتر اسکول بند کرادیے گئے۔

گودام میں موجود کیمیکل کے باعث آگ پر قابو پانے میں سو سے زیادہ فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے ،خطرناک دھویں کے باعث ارد گرد علاقے کے لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہو رہے ہیں۔

متاثرہ علاقے کی فضائی حدود سے گزرنے والے طیاروں کا بھی رخ موڑ دیا گیا ہے جبکہ علاقے کے بیشتر اسکولوں کو بندکردیا گیا ہے۔