لاہور میں ڈیفنس سے 18 سالہ ملازمہ اغوا

August 30, 2018

لاہورکے علاقے ڈیفنس سے18سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیاہے، پولیس نےلڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیاہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس تھانا ڈیفنس اےنے 18سالہ لڑکی کے والد اعجاز کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اعجاز نے پولیس کو بتایاکہ اس کی بیٹی ڈیفنس کے ایک گھر میں 2 ماہ سے ملازمہ تھی۔

6روز قبل وہ گھر سے کام کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہیں آئی، انہیں شبہ ہے کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر لیاگیاہے۔

پولیس کا کہناہےکہ مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں،جلد لڑکی کا سراغ لگالیا جائے گا جبکہ لڑکی کے والداعجاز نے پولیس نے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری بیٹی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔