امریکا، جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کی ضرورت نہیں

August 30, 2018

امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر وائٹ ہاؤس اور محکمہ دفاع تقسیم، ٹرمپ سمجھتے ہیں اس وقت فوجی مشقوں کی کوئی ضرورت نہیں۔

امریکی صدرٹرمپ کے ٹوئٹر پر جاری وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہےکہ صدرٹرمپ سمجھتےہیں کہ ان کےشمالی کوریا کے سپریم لیڈر کےساتھ اچھے تعلقات ہیں، اس وقت کوئی وجہ نہیں کہ جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں پر بھاری رقم خرچ کی جائے۔

بیان کے مطابق شمالی کوریا پر چین کا شدید دباؤ ہے، لیکن بیجنگ پیانگ یانگ کو امداد بھی فراہم کررہا ہے جس میں ایندھن، فرٹیلائزر اور دیگراشیا شامل ہیں۔

گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا تھا کہ جنوبی کوریا کےساتھ مشترکہ مشقیں جلد دوبارہ شروع کی جائیں گی، جنگی مشقوں میں مزید تاخیر نہیں کرسکتے۔