شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے انوکھا اقدام

September 01, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ ایسا کہ جو ہمیشہ یاد رہے اور جس سے محبوب فوراََ راضی ہوجائےلیکن جناب ویڈیو میں نظر آنے والے اس نوجوان کے تو کیا ہی کہنے کہ جس نے اس خاص دن کیلئے بلند وبالا مقام منتخب کیا اور سیکڑوں فٹ بلندی پر محبوبہ کو لئے پہنچ گیا۔


جی ہاں، خطروں کے کھلاڑی Pablo Cabreraنامی نوجوان نے کوئٹے مالا کے 330فٹ بلند پہاڑ کا انتخاب کیا اور دوستوں کی مدد سے نہ صرف پہاڑ پر بینچ لٹکائی اور پھر محبوبہ کو لئے پہاڑ پر لگی بینچ پر بیٹھ کرانگوٹھی پیش کی جسے Maria Mercedesنے حیرت و خوشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ ہاں کردی۔

شادی کی پیشکش کی یہ دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔