افغانستان میں امریکی فورسزکی قیادت جنرل ملر کے سپرد

September 02, 2018

امریکی فورسز نےافغانستان میں اپنی قیادت میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے ملٹری کے جنرل آسٹن اسکاٹ ملر کو نیٹومشن اور فورسز کی کمان دے دی ہے۔

افغانستان میںنیٹومشن اور امریکی فورسز کے سابق کمانڈر جنرل نکولسن نے کابل میں ہونے والی خصوصی تقریب میں کمانڈ جنرل ملر کے حوالے کردی ۔

جنرل نکولسن سے کمانڈ لینے کے بعد اپنی پہلی تقریری میںجنرل ملر نے17 سالوں میں نیٹو اور افغانستان کے اتحادیوں کی قربانیوں کو سراہا۔

تقریب میں افغان وزارت داخلہ، قومی سلامتی مشیر اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

واضحرہے کہ جنرل ملرامریکی ملٹری کےجوائنٹ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈ رہ چکے ہیں۔