سلمان خان اور سونم کپور نے مقبولیت میں سب کو پیچھے چھوڑدیا

September 03, 2018

بالی ووڈ کے دبنگ خان کا شمار فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے مقبولیت میں بالی ووڈ فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

حال ہی میں ہونے والی ٹائم سیلیبیکس کی گزشتہ ماہ کی درجہ بندی کے مطابق مرد اداکاروں میں سلمان خان جبکہ خواتین اداکاروں میں سونم کپور آہوجا پہلے نمبر پر آگئی ہیں۔

درجہ بندی کے اسکیل کے مطابق سلمان خان اپنی نئی فلم ریس 3کے حوالے سے کافی مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ سونم کپور نے اپنے آنے والے نئے پراجیکٹس کے حوالے سے شہرت حاصل کی ہوئی ہے۔

ٹائم سیلیبیکس کی رینکنگ میں مرد اداکاروں میں رنبیر کپور دوسرے جبکہ امیتابھ بچن تیسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ اداکاراؤں میں جیکولین فرنینڈس دوسرے اور انوشکا شرما تیسرے نمبر پر ہیں۔