فرق……،،

September 04, 2018

وہ دونوں ایک جیسے تھے۔

بالکل ایک جیسے۔

ایک مجھے اپنے ملک میں نظر آیا تھا۔

ایک غیر ملک میں۔

وہ جو اپنے ملک میں تھا،

اس کے گلے میں زنجیر تھی۔

وہ جو غیر ملک میں تھا،

اس کے گلے میں زنجیر نہیں تھی۔

’’ایسا کیوں ہوتا ہے؟‘‘

میں نے ڈوڈو سے سوال کیا۔

وہ میرا سمجھ دار دوست ہے۔

اس نے جواب دیا،

’’یہ غلام اور آزاد معاشروں کا فرق ہے۔

جو معاشرے حرص و ہوس کے غلام ہوتے ہیں،

ان کے عوامی مقامات پر

پانی کے گھڑوں کے ساتھ رکھے

گلاس کے گلے میں زنجیر ہوتی ہے۔‘‘

*****

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)