واٹس ایپ گروپ ممبر کا ایڈمن کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ

September 06, 2018

سعودی عرب کے ایک ڈاکٹر نے واٹس ایپ گروپ کے ایڈمن پر غیرضروری میسجز بھیج کر وقت ضائع کرنے پر ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ اسے ایک گروپ میں شامل کیاگیا اور تقریباً پورا دن ہی اس میں انتہائی غیر ضروری میسجز بھیجے گئے جن کی وجہ سے اس کا قیمتی وقت برباد ہوا۔

متاثرہ شخص نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا، قانون دان اس منفرد ہرجانے کے کیس پر کہتے ہیں کہ عدالت اس مقدمے کو سماعت کےبغیر مسترد کر دے گی۔