ماہرہ نے افغان مہاجر بچوں کے ساتھ ملی نغمے گائے

September 06, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

معروف پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے برائے بحالی مہاجرین (یو این ایچ سی آر)کے ساتھ پاکستان میں قائم افغان مہاجرین کے کیمپ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اوران کے ساتھ مل کر معروف ملی نغمہ’’دل دل پاکستان‘ بھی گایا ۔

بچوں نے بھی ان کی آواز میں آواز ملاکر مکمل جوش وجذبے سے نغمے گائے ۔

ویڈیو نے انٹرنیٹ پر بھی خوب دھوم مچائی اور دیکھنے والوں نے ماہرہ کے اقدام کو خوب سراہا۔


ماہرہ خان نے پاکستانی ہونے پر فخر کرتے ہوئے کہا مجھے یہ کہتے ہوئے بہت فخر محسوس ہورہا ہے کہ پاکستان دنیا کے دریا دل ملکوں میں سے ایک ہے جو تقریباً 40 سال سے افغان مہاجروں کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

ماہرہ نے کہا کہ 2002 میں 4.3 ملین (43 لاکھ) افغان مہاجرین واپس اپنے ملک چلے گئے تھے۔

پاکستان اب بھی 1.39 ملین تقریباً 13لاکھ 90 ہزار افغان مہاجرین کو پناہ دئیے ہوئے ہے۔

مہاجرین میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے جو اپنے والدین کے بغیر یہاں رہ رہے ہیں، یہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، کیونکہ کوئی بھی اپنا گھر چھوڑنا نہیں چاہتا۔


ماہرہ نے کہا کہ دنیا کے مہاجرین میں تقریباً آدھے ابھی بچے ہیںاور اسی طرح افغان مہاجرین میں بھی آدھے بچے ہیں۔

ان بچوں کے مستقبل کے لیے جدوجہد کرنے کا مطلب ہے کہ یہ بچے کارآمد افراد بن کر نکلیں گے، آئیے ان مہاجرین کی مدد کریں اورمثبت تبدیلی لائیں پاکستان زندہ باد۔


مکمل خبر پڑھیں