ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر سرفراز سے کیوں ملیں؟

September 07, 2018

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نوازنے کپتان سرفراز احمد سے ملاقات میں وکٹ کیپنگ کے گر سیکھے ۔

ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر سدرہ نواز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد سے خصوصی طور پر ملنے گئیں تاکہ ان سے کیپنگ ٹپس لے سکیں۔

اس موقع پر کپتان سرفراز احمد نے انہیں جہاں ڈھیر ساری ٹپس دیں وہیں ان کو عملاً وکٹ کیپنگ کرکے بھی دکھائی ۔

ذرائع کے مطابق اپنی ٹریننگ کے موقع پر سدرہ نواز کافی پر جوش نظر آئیں ۔