کراچی میں ہل پارک میں قبضے کی کوشش ناکام

September 08, 2018

کراچی کے ہل پارک کی پہاڑی کاٹ کر پلاٹ نکالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، قبضے کی جگہ پر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق ہل پارک کی پہاڑی پر قبضے کی کوشش کرنے پر 4روز پہلے سرکار کی مدعیت میں 2افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق پہاڑی پر قبضے کی کوشش پر سرکار کی مدعیت میں محمد عالم سمیت دو افراد کے خلاف فیروز آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے ہل پارک پر قبضہ روکنے کے لیے نفری بھی تعینات کر دی ہے۔