ٹورنٹو میں سالانہ بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد

September 09, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کینیڈا کے شہر ٹورنٹومیں 69ویں سالانہ انٹرنیشنل ایئر شو کا انعقاد کیا گیا۔

ایئر شو میں مقامی اور غیر ملکی طیارہ ساز کمپنیوں کے علاوہ،ایوی ایشن کمپنیوں،فلائٹ اسکولز اورایرو کلبز نے شرکت کی۔

3 روزہ اس ایئر شو میں کینیڈاسمیت مختلف ممالک سے آئی ہوا بازٹیموں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

کینیڈا کی قومی نمائش کے دوران منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی ایئر شومیں شاندار ائیر و بیٹک ڈسپلے کا اہتمام کیا گیا جس میں جہازوں کے حیرت انگیز کرتبوں نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

واضح رہے کہ اس ایئر شو کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تماشائیوں نے یہاں کا رخ کیا۔