سوشل میڈیا پر جھوٹی خبروں کی بھرمار

September 10, 2018

سوشل میڈیا پر’ فیک نیوز‘یعنی جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے ۔ یہ’ فیک نیوز‘ سوشل میڈیا کے ذریعے تیزی سے پھیلتی ہیں اور لوگ انھیں بغیرتصدیق کیے نہ صرف آگے بڑھاتے ہیں بلکہ ان پر اعتبار بھی کرتے ہیں، روزانہ دنیا بھر میں ہزاروں فیک نیوز بناکر پھیلائی جاتی ہیں۔

جیو نیوز آپ کو آگاہ کرے گا کہ کون سی فیک نیوز سوشل میڈیا پر لوگوں کو گمراہ کر رہی ہے اور کن خبروٕں میں حقائق توڑ مروڑ کر پیش کیے جارہے ہیں۔

آج کل یہ ٹرینڈ عام ہوگیا ہے کہ خواہشات ، مفروضوں ، من گھڑت قصوں کو خبر بنائیں اور سوشل میڈيا فورم پر نشر کردیں ، پھر تیل دیکھیںاورتیل کی دھار دیکھیں، جعلی خبر کی رفتار دیکھيں۔ کہا جاتاہے ناکہ جھوٹ کے پاؤں نہیںہوتے، بالکل ٹھیک کہا جاتاہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی کوئی بھی بات بغیر تصدیق کے ایک سے دوسرے اکاؤنٹ ميں منتقل ہوتی اور پھلتی پھولتی رہتی ہے جس پر لوگ یقین بھی کرنے لگتےہيں جیسے کہ فٹبال کلب فلحم ایف کے مالک شاہد خان سے منسوب یہ خبر گردش کرنے لگی کہ انہوں نے ڈیم فنڈ کے لیے ایک ارب ڈالرز عطیہ کا اعلان کیا ، یہ بالکل جھوٹی خبر ہے ،ان کے نام سے سوشل میڈیا پر جواکاؤنٹ سامنے آیا ہے وہ چند دن پہلے ہی بنایا گيا ہے اور اس اکا ؤنٹ کے حقیقی ہونے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی۔

اسی طرح سوشل میڈیا پر اخبار کی طرح کا امیج بناکر یہ جھوٹی خبر سامنے آئی کہ پانچ ہزار روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گيا ہےجبکہ درحقیقت ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، یہ خبر بھی جھوٹی خبر ہے اور وزیر خزانہ اسد عمر اس کی کئی بار تردید کرچکے ہیں ۔

اسی طرح ٹی وی کی بریکنگ نیوز کا امیج بناکر سوشل میڈیا پر یہ جھوٹی خبر پیش کی گئی کہ عمران خان نے بنی گالہ کی ایک سو پچاس کنال زمین ڈیم فنڈ میں دینے کااعلان کیا ہے جبکہ یہ بھی ایک جھوٹی خبر ہے ۔

خیبرپختونخوا کے وزیربلدیات شہرام ترکئی نے غیرمصدقہ ٹویٹ پر معذرت کی ہے۔

شہرام ترکئی نے ایک پیغام میں کہا کہ حقائق کےمنافی معلومات کی بناپرٹوئٹ ہٹادیاہےجوغلطی ہوئی اس پرمعذرت خواہ ہوں۔

گزشتہ روزشہرام ترکئی کاقائداعظم سےمتعلق ٹویٹ منظرعام پرآیاتھاجس میں قیام پاکستان کےوقت قائداعظم سےچندےکامطالبہ منسوب کیاگیاتھا۔