’عمران خان پاک بھارت امن قائم کریں گے‘

September 11, 2018

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپیل دیو کو عمران خان سے امید ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت میں امن قائم کریں گے۔

خلیجی اخبار کے مطابق کپتان کپیل دیو نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان پاکستان اور بھارت کے درمیان امن قائم کریں گے۔

کپل دیو کا خلیجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئےکہنا تھا کہ عمران خان کے لیے اہم چیلنجز میں غریب کو پیٹ بھر کر روٹی کھلانا اور پاکستانی نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کرنا ہے۔

انہوںنے ساتھی کھلاڑی کی حیثیت سے عمران خان کے عزم اور حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم کے کردار میں بھی عمران خان کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔