اسرائیل سب سے بڑا میوزک فیسٹول کرنے میں ناکام

September 11, 2018
 

اسرائیل دنیا کا سب سے بڑا میوزک فیسٹول منعقد کرنے میں ناکام ہو گیا۔ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے اہم فنکاروں نے شرکت سے معذرت کر لی۔

بائیکاٹ مہم کے حامی کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے نوجوان نسل اسرائیل کے بارے میں بالکل مختلف نظریہ رکھتی ہے اور اسرائیل بائیکاٹ مہم کے مقابلے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کرچکا ہے۔

تین روزہ میوزک فیسٹول سے متعلق بلند بانگ دعوے کیے گئے تھے، جس میں دنیا بھر سے فن کاروں کو مدعو کیا گیا تھا۔

تاہم معروف گلوکارہ لینا ڈیل رے سمیت 20 فنکار آخری وقت پر دستبردار ہوگئے ہیں جس پر منتظمین شدید غصے میں ہیں۔


مکمل خبر پڑھیں