ننھے بچوں کو سنبھالنا تو کوئی ان ابا جان سے سیکھے

September 11, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


ننھے بچوں کا خیال صرف مائیں ہی نہیں باپ بھی خوب رکھنا جانتے ہیں ۔

اب ذرا ان ابا جان کو تو دیکھئیے جو اس مہارت سے بچوں کو کپڑے میں لپیٹنا جانتے ہیں کہ شاید ننھے میاں کی ممی بھی نہ جانتی ہوں۔

سوشل میڈیا پر اَپ لوڈ اس ویڈیو میں یہ صاحب اپنے شیر خوار بیٹے کا اس انداز میں خیال رکھتے ہیں کہ نہ تو بچہ روتا ہے بلکہ نہایت سکون سے ان کی بات سنتے ہوئے خوب عمل بھی کرتا ہے ۔

ابا جان نے شاندار انداز میں بچے کو کپڑے میں لپیٹا اور اس دوران بچہ بھی خاموشی سے ابا جان کی ہدایات سنتا اور عمل کرتا رہا ۔