متحدہ امن کمیٹی کے ڈی سی پشاور کے عدم تعاون پر تحفظات

September 12, 2018

پشاور ( نیوز ڈیسک ) متحدہ امن کمیٹی پشاور کے زیراہتمام محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر حاجی فرہاد احمد صراف ، سرپرست اعلیٰ مولانا حسین احمد مدنی ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدرخورشید علی اخونزادہ ، سیکرٹری حاجی طاہر خان ، نائب صدر ، حاجی ملک میر ، نائب صدر ، حاجی جاوید اعوان ، جائنٹ سیکرٹری اقبال بھٹی ، ایگزیکٹیو کمیٹی چیئرمین آصف سلطان ، رابطہ سیکرٹری حاجی عبدالوہاب ، ایگزیکٹیو ممبر ڈاکٹر شاہد یوسف زئی نے شرکت کی ‘ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ، اسکے علاوہ جلسوں اور جلوسوں کے مقامات کے حوالے سے لائٹنگ اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا ، جس میںامن وامان کے حوالے سے پشاور پولیس کے سی سی پی او ، ایس ایس پی ، ایس پی سٹی و دیگر انتظامیہ کے افسروں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو سراہا گیا ، اس موقع پر ڈی سی پشاور کی جانب سے انجمن تبلیغ قرآن سنت اور متحدہ امن کمیٹی کے ساتھ عدم تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ‘ اجلاس میںکہا گیا کہ ڈی سی پشاور نے ہمارے تحفظات کا ازالہ نہ کیا تو بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیںاور ڈی سی پشاور کے فوری تبادلے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا ، اجلاس میںیہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی متحدہ امن کمیٹی کے عہدیدار امن وامان کے قیام اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف بازاروں ، مدارس ، مساجد ، امام بارگاہوں ، گردواروں ، مندروں اور چرچ کا بھی دورہ کرینگے ، اور تمام مالک کے قائدین ذمہ داران سے ملاقاتیں کرکے مسائل فور ی حل میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ‘ اجلاس میں پولیس اور انتظامیہ کیساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔