سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے، سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، آرمی چیف، چینی سفیر کی ملاقات

September 12, 2018

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کے سفیر یاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے ٹوئیٹ کے مطابق ملاقات کے دوران چینی سفیر نے چین کے وزیر خارجہ کے حالیہ کامیاب دورے کے انعقاد اور سی پیک کے حوالے پاکستان کے تعاون کو سراہا ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سی پیک پاکستان کا مستقبل ہے اس کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔