الیکشن کمیشن ن لیگ سے نواز شریف کا نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ آج سنائے گا

September 12, 2018

اسلام آباد (آئی این پی)مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن نواز شریف کے نام سے قائم رہے گی یا پارٹی کے نام سے (ن) مائنس ہو جائے گا، الیکشن کمیشن فیصلہ 12 ستمبر کو سنائے گا۔الیکشن کمیشن میں نواز شریف کے نام سے مسلم لیگ ن کی رجسٹریشن منسوخ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ مخدوم نیاز انقلابی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ نواز سے انکا نام نکالا جائے۔ انہوں نے کیس کی سماعت کیلئے فل بینچ تشکیل دینے کی استدعا بھی کی۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کوئی ایک قانونی نقطہ بتا دیں جس سے لگے کہ اس درخواست پر فل بینچ تشکیل دیا جانا چاہئے۔