سلمان خان کے بہنوئی کو فلم کی تشہیر کے دوران شادی کی پیشکش

September 12, 2018
 

Your browser doesnt support HTML5 video.

بالی وڈ اداکار سلمان خان کے بہنوئی ایوش شرما کو فلم کی تشہیر کے دوران خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر شادی کی پیش کش کردی۔

سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’لو راتری ‘ میں ان کے بہنوئی ایوش شرما مرکزی کردار کررہے ہیں اور فلم کی تشہیری مہم بھی جاری ہے۔

فلم کے ٹریلر جاری کرنے کی تقریب میں سلمان خان نے چھوٹی بہن ارپتا خان کے شوہر ایوش شرما کو لڑکیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اب تشہیری مہم کے دوران ہی انہیں خاتون مداح نے شادی کی پیش کش کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوش شرما فلم کی تشہیر کے لیے ممبئی کے مقامی کالج پہنچے جہاں تقریب کے دوران ہی نوجوان لڑکی اسٹیج پر پہنچ گئی۔

خاتون مداح نے سب کے سامنے گھٹنوں کے بل بیٹھ کر ان سے پیار کا اظہار کیا اور شادی کی پیشکش کی جس پر چند سیکنڈ کے لیے ایوش شرما بھی حیران رہ گئے لیکن انہوں نے اس پیش کش کا کوئی جواب نہیں اور مسکراتے ہوئے خاتون مداح کو واپس روانہ کیا۔

یاد رہے کہ سلمان خان فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’ لو راتری‘ میں ایوش شرما اور اداکارہ وارینہ حسین فلمی کیرئیر کا آغاز کررہے ہیں اور یہ فلم 5 اکتوبر کو پیش کی جائے گی۔


مکمل خبر پڑھیں