خیرپور، پی ایم اے کا کنونشن، نئے عہدیداروں کیلئے انتخابات

September 13, 2018

خیرپور(بیورورپورٹ)پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن ضلع خیرپور کا سالانہ کنونشن نئے عہدیدار چنے گئے تمام اسپتالوں کو مطلوبہ ادویات فراہم کرنے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے اور حقدار ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے سمیت کئی قراردادیں منظور کر لی گئیں تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن (پی ایم اے )ضلع خیرپور کا سالانہ کنوینشن مقامی ہوٹل می منعقد ہوا جس میں پی ایم اے ضلع خیرپور کے نئے عہدیدار منتخب کئے گئے نئے عہدیداروں میں صدر ڈاکٹر محمد شریف پنہور سینئر نائب صدر ڈاکٹر بختیار احمد بھنبھرو نائب صدر ڈاکٹر عطا حسین ناریجوفیملی نائب صدر ڈاکٹر خیر النسا ء پنہورجنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد ظفر جتوئی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر قدم جامڑو جوائنٹ سیکریٹری فیملی ڈاکٹر زبیدہ عباسی فنانس سیکریٹری ڈاکٹر ذوالفقار چنہ اورمیڈیا سیکریٹری ڈاکٹر کامران شاہانی شامل ہیں کنوینشن میں متعدد قرار دادیں منظور کر لی گئی جن میں تمام اسپتالوں کو مطلوبہ ادویات فراہم کرنے ،کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرنے ،حقدار ڈاکٹروں کو ترقیاں دینے ،ڈاکٹروں کے مسائل اولیت کی بنیاد پر حل کرنے خاص طور پر ڈاکٹروں کی تنخواہیں بڑھانے اور دیگر قرار دادیں شامل ہیں بعد ازاں پی ایم اے سندھ کے صدر ڈاکٹر سعید احمد میمن نے نئے منتخب عہدیداروں سے حلف لیا حلف برداری تقریب میں سندھ کے محکمے صحت کے ایڈیشل سیکریٹری جلال الدین جلالانی اور پی ایم اے کے مرکزی و صوبائی رہنماء ڈاکٹر اکرام تنیو،ڈاکٹر عبدالغفور شورو، ڈاکٹر اسماعیل میمن، ڈاکٹر ظہور سومرو، ڈاکٹر ذوالفقار تنیو، ڈاکٹر عبدالغفار رند، ڈاکٹر محمد عثمان ماکو، ڈاکٹر عبدالرزاق راجپراورڈاکٹر عبدالرشیدلاکھیر اور دیگر شریک ہوئے کنوینشن میں بہتر خدمات سرانجام دینے پر مختلف شعبوں کے ڈاکٹروں کو میڈل دیئے گئے ۔