پاکستان سے سیریز، ڈراپ ہونے پرمیکسویل اور کوچ میں تکرار

September 13, 2018

ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے ڈراپ ہونے والے آسٹر یلوی جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل اور ہیڈ کوچ میں تکرار میڈیا کی زینت بن گئی۔ میکسویل نے انکشاف کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹ حکام نے انہیں اس سال کائونٹی کرکٹ کھیلنے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں بھارت اے کے خلاف سیریز اور پھر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا،انہوں نے اسی وجہ سے کائونٹی پیشکش قبول نہیں کی۔میکسویل کا کہنا تھا کہ سلیکشن کا پیغام ملنے کے بعد دونوں ٹورز سے آئوٹ ہونا حیران کن امر ہے،دوسری جانب کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق کوچ جسٹن لینگر کے لئے 59 میچوں میں 5 سنچریاں ریڈ بال کرکٹ کے لئے ناکافی تھیں،اس لئے میکسویل کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔