بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کےافسران فائدے کے بجائے نقصان پہنچا رہے ہیں، پیغام یونینز فیڈریشن

September 13, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان واٹر اینڈ پاور پیغام یونینز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین محمد ساجن پنہور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیز میں بیٹھے ہوئے افسران نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیز کو فائدے کے بجائے نقصان کی طرف دھکیل دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ فی الفور چیف ایگزیکٹوکو ہٹایا جائے۔