اسلام دہشت گردی اور انتہا پسندی کی مخالفت کرتا ہے،ڈاکٹر ابو الزبیر خاکوانی

September 13, 2018

کراچی (پ ر)عشرہ فاروقؓ و حسینؓ کی مجلس نیو کراچی سندھی ہوٹل پر منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر ابولزبیر خاکوانی، مولوی سید ہاشم رضا، علامہ حمزہ عطاری اور پروفیسر عاصم فاروقی نے شرکت کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام کبھی بھی دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا کیونکہ ہمارے پیار ےنبی ﷺ کی تمام تر تعلیمات کا نچوڑ سلامتی، امن و امان اور بھائی چارگی پر مبنی ہے جس کی دلیل یہ ہے کہ مسلمان کے معنی ہی سلامتی دینے والے کے ہیں جس سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ سچا مسلمان دہشت گرد ہو ہی نہیں سکتا ۔