سی پیک منصوبے کاجائزہ لینے کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی

September 13, 2018

بیجنگ(آئی این پی)پاکستان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو جانچنے اور جائزہ لینے کیلئے 9رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جس کا مقصد چینی حکومت کے ساتھ رابطہ قائم کر کے سی پیک کی تعمیر کی رفتار تیز کرنا ہے تاکہ پاکستان کے عوام کیلئے منصوبہ میں تاخیر کے بجائے اس کی جلد تعمیر سے بہتر فوائد حاصل ہو سکیں۔ ان خیالات کا اظہار چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ سی پیک پاکستان کی ترجیحات میں شامل ہے،چین پاکستان تعلقات ناقابل شکست ہیں اور پاکستانی حکومت سی پیک کے بارے میں غیر متزلزل یقین رکھتی ہے۔چین اور پاکستان سی پیک پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرعزم رہیں گے،سی پیک پر عمل کرنے میں ہم پاکستانی عوام اور حکومت کے پختہ عزم کی تعریف کرتے ہیں سی پیک عوام کی بہتری کیلئے ایک گیم چینجز منصوبہ تصور کیا گیا ہے، ۔سی پیک کے بارے میںایک اخباری رپورٹ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ ہم نے اس رپورٹ کا نوٹس لیا ہے۔