26 علماءکے اسلام آباد میں داخلے پر دو ماہ کیلئے پابندی عائد

September 13, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آبادحمزہ شفقات احمدنےمحرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنےکیلئےمختلف مکاتب فکر کے 26 علماء کرام کے وفاقی دار الحکومت میں داخلے پر پابندی عائدکرتے ہوئے ان کی زبان بندی کاحکم دے دیاہے۔اس پابندی کا اطلاق دو ماہ کےلئےہوگا۔پابندی کی زد میں آنے والے علمائےکرام دیوبندی ،بریلوی ، اہلحدیث اور شیعہ مکتب فکر میں جارحانہ انداز تکلم رکھتے ہیں ۔ان میں میں مولانا عبدالعزیز،علامہ امین شہیدی،علامہ ناصر عباس کاظمی اور تحریک لبیک کے خادم حسین رضوی، مولانا عبدالرزاق حیدری، مولانا عبدالرحمان معاویہ،قاری احسان اللہ، مولانا پروفیسر ظفراقبال جلالی، مولانا محمد امتیاز حسین کاظمی،علامہ لیاقت علی رضوی ،علامہ شیخ محسن علی نجفی، آغا شفیع نجفی، علامہ محمد یونس قریشی،حافظ محمد صدیق، علامہ طاہر اشرف، علامہ اورنگزیب فاروقی، مولانا محمد الیاس گھمن،مولانا عبدالخلیق رحمانی،مولانا یوسف رضوی المعروف ٹوکہ، پیر عرفان مشہدی، ڈاکٹر اشرف جلالی، علامہ ذاکر مقبول حسن،حافظ تصدق حسین،علامہ محمد اقبال، علامہ غضنفر تونسوی اور علامہ جعفر جتوئی شامل ہیں ،ان کے اسلام آباد میں داخلے اور تقاریر پر پابندی عائد کر دی ہےخلاف ورزی کی صورت میں ان کو گرفتارکیاجاسکتاہے ۔