بصارت سے محروم بچی کی مدھر آواز

September 13, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کہتے ہیں شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا، اب سوشل میڈیا کے مقبول اس بچی کو ہی دیکھ لیں جو قوت بینائی سے محروم ہے تاہم اس نے اپنی محرومی کو کمزوری نہ بناتے ہوئے شوق کی تکمیل کو ترجیح دی اور اتنی سی عمر میں اس مہارت سیگلوکاری شرو ع کردی کہ سننے والے سحرزدہ رہ جاتے ہیں۔

جی ہاں یقین نہیں آتا تو خود ہی دیکھ لیجئیے کہ کس مہارت سے یہ بچی اپنی خوبصورت آزا کا جادو جگاتے ہوئے سُر چھیڑتی ہے اورمدھرآواز میں کانوں میں ر س گھوم دیتی ہے۔

بصارت کی قوت سے محروم ہونے کے باوجود اس بچی کا موسیقی سے لگاؤ یقینا قابلِ ستائش ہے جو اتنی سی عمر میں اپنی محرومی کو نظر انداز کرتے ہوئے شوق کی تکمیل میں مصروف نظر آرہی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیاپر بھی مقبول ہو گئی ہے۔