ٹینس کے فیشن ایبل کھلاڑی

September 16, 2018

حال ہی میں یوایس اوپن جاپان کی نائو می اوساکا (وومنز سنگلز) اور سربیا کے نوواک جوکووچ (مینز سنگلز) کی جیت کےساتھ رخصت ہوگیا۔ جس میں دنیائے ٹینس کے سپر اسٹارزنے یادگار پرفارمنس کے ساتھ اپنے فیشن اسٹائل سے بھی لوگوںکو متاثر کیا۔ دنیائے ٹینس میں سوائے ومبلڈن کے کسی بھی ٹورنامنٹ میں سفید کپڑوںکی شرط نہیںہوتی ۔ اسی لیے شایدومبلڈن میں تو ٹینس کھلاڑی اپنے فیشن کا اظہار نہیں کرپاتےلیکن دیگر ٹورنامنٹ میںاسکرٹس، ٹاپس اور شوز وغیرہ میں بہت مارجن ہوتاہے کہ یہ ٹینس پلیئرز ایسے فیشن ایبل ڈریس پہنیں،جو انہیںنمایاں بھی کریں اور ان کو کھیل کے دوران آرام دہ بھی رکھیں۔ زیادہ تر خواتین ٹینس اسٹارز سرخ رنگ کو پسند کرتی ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ سرخ رنگ تسلط کو ظاہر کرتاہے ۔ ٹینس کورٹ میںفیشن کرنے کے آپشنزبھلے محدود ہوں لیکن سوشل لائف میںبھی ان ٹینس پلیئرز کا فیشن ہالی ووڈ سیلیبرٹیز سے کم نہیںہوتا ، انہی ٹینس اسٹارز میںٹاپ 6 کا ذکر کرتے ہیں۔

راجر فیڈر ر

راجر فیڈرر بھی کسی ہالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں، ان کی شخصیت اور ٹینس پر ان کی گرفت کی ایک دنیا دیوانی ہے۔ زیادہ تر جیمز بانڈ اسٹائل کا فیشن کرنے والے راجر ٹینس کی تاریخ کے کامیاب ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ اس وقت ورلڈ رینکنگ اور فیشن اسٹائل میںوہ دوسرے نمبر پر ہیں ۔راجر کل ملا کر 310ہفتے اور مسلسل237 ہفتے نمبر ون رہنے کا ریکارڈ اپنے پاس رکھتے ہیں اور 20گ رینڈ سلم جیت چکے ہیں۔

اینا ایوانووک

آپ غلطی کریںگے یہ سوچ کرکہ یہ کوئی ماڈل ہیںجو پارٹ ٹائم میں ٹینس کھیلتی ہیں۔ ایسا نہیںہے، دراصل ان کا فیشن اسٹائل ہی ایسا ہےجیسے کوئی سپر ماڈل آرہی ہو۔ سربیا سے تعلق رکھنے والی اینا ایوانووک2008ء میںنمبر ون رینکنگ حاصل کرچکی ہیں جب انہوںنے دینارا سفینہ کو فائنل میںہرا کر فرینچ اوپن جیتا تھا۔ اس کے علاوہ اینا 14ڈبلیو ٹی اے ٹور سنگلز ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔ ایناپارٹیز میں فیشن اسٹائلز کے ساتھ نمایاں ہونے کے ساتھ ساتھ بہت سے فیشن میگزین جیسے ایل ایکیوئپ اسپورٹس اینڈ اسٹائل ، کاسموپولیٹن اورہارپر بازار کے ٹائٹل کی بھی زینت بن چکی ہیں۔

سیرینا ولیمز

دنیا ئے ٹینس میںکئی بار نمبرون رہنے والی ٹینس پلیئر سرینا ولیمز کا فیشن ہر پل رنگ بدلتاہے اور اس بارے میں کافی بات بھی کی جاتی ہے، حال ہی میںان کے کیٹ سوٹ پر بہت تنقید ہوئی۔ سرینا ولیمز اس وقت ورلڈ رینکنگ میںٹاپ پوزیشن پر تونہیں لیکن فیشن اور اسٹائل کی دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

رافیل نڈال

رافیل نڈال 3جون 1986ء کوا سپین میں پیدا ہوئے۔ روجر فیڈرر کے روایتی حریف صرف سولہ سال کی عمر میں ٹاپ50عالمی ٹینس کھلاڑیوں میں شامل ہو گئے تھے۔ وہ اب تک17گرینڈسلم سنگل ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔ اس وقت ٹینس میںنمبر ون لیکن فیشن میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ وہ زیادہ تر ڈیزائنرز سوٹ پہنتے ہیں اور پینٹ کوٹ میںاچھے لگتے ہیں۔

نوواک جوکووچ

سربین ٹینس ا سٹار نواک جوکووچ سنسناٹی اوپن ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے میں راجر فیڈرر کو شکست دے کر 9 مختلف ماسٹر اوپن ٹائٹل جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔ نئی تاریخرقم کرنے والے نوواک 14 گرینڈسلم جیت چکے ہیںاور 223 ہفتوں تک نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان رہ چکے ہیں۔ نواک کے فیشن میںسب سے نمایاںان کی مسکراہٹ ہے ، تاہم ان کے فیشن کو ان کے مداح ہی نہیںدیگر لوگ بھی فالو کرتے ہیں۔

کیرولین ووزنیاکی

ساتویں نمبر پر موجود ہیں ڈینش پلیئر کیرولین ووزنیاکی، جنہوںنے2018ء کے آغاز میں آسٹریلین اوپن ویمنزکے فائنل میں سیمونا ہیلپ کو شکست دے کر گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والی ڈنمارک کی پہلی کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کیاتھااور خواتین کی عالمی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی تھی۔ اس سے قبل 2010ء اور2011ء میں بھی وہ ٹاپ پر رہی تھیں۔ کیرولین 29 سنگلز ٹائٹل جیت چکی ہیں ، جن میں سے 6انہوںنےانہی دو برسوں کے درمیان جیتے۔ کیرولین ٹینس کورٹ کے علاوہ فیشن کی دنیامیں اپنےمنفرد اسٹائل کی وجہ سے معروف ہیں اور گرینڈ سلم کی طرح بہت سوں کے دل بھی جیت لیتی ہیں۔