کراچی : ڈی ایس پی اینٹی کرپشن کی اپنی بیوی پر فائرنگ

September 14, 2018


کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں مبینہ طور پر ڈی ایس پی اینٹی کرپشن نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں فائرنگ سےخاتون زخمی ہوگئیں، پولیس کےمطابق فائرنگ کرنے والاڈی ایس پی وحید کلہوڑو اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ میں تعینات ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی وحید کلوڑو کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا تھاجس کے دوران اس نے فائرنگ کردی،اس کی زخمی بیوی کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔