بھارتی مدرسے کے طلباء کیلئے اسمارٹ فون پر پابندی

September 14, 2018

بھارت میں قائم دارالعلوم دیوبند نےطالبعلموں پر اسمارٹ فون استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔

دارالعلوم کے مہتمم مفتی ابو القاسم نعمانی نے حکم نامہ جاری کرکے طالب علموں کو وارننگ دی کہ اگر ان کے پاس اسمارٹ فون پایا گیا ، تو ان کو ادارے سے نکال دیا جائے گا۔

مدرسہ مہتمم نے ساتھ ہی تاکید بھی کی ہے کہ طالبعلم اپنے اسمارٹ فون گھر میں رکھ کر آئیں۔