سعودی ایئرلائن کا فضائی میزبانوں میں خواتین کو شامل کرنے کافیصلہ

September 14, 2018

ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی ایئرلائن نے فضائی میزبانوں میں مقامی خواتین کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ابتدائی طورپر سعودی ایئرلائن میں20 خواتین میزبانوں کو شامل کیا جائے گاجن کی عمریں 23 سے 30 سال کے درمیان ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرلائن میں ایسی خواتین کو میزبان بھرتی کیا جارہا ہےجنہیں فر فر انگریزی بولنا آتی ہے اور جو کسٹمر سروس اور سیلز کےشعبے سے بھی وابستہ رہی ہیں۔