’حسن علی‘ اور’شاداب خان‘ کے ہیئر اسٹائل کے چرچے

September 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایشیا کپ ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی اور شاداب خان کےنئے ہیئر اسٹائل کے چرچے شروع ہوگئے۔

پاکستان کے نوجوان کھلاڑی حسن علی اور شاداب خان نے خود کو ایک منفرد ہیئرسٹائل دے کر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے ۔

حسن علی کوایشیا کپ میں ایکشن سے پہلے پریکٹس کرتے ہوئے پونی ٹیل میں دیکھا گیاجبکہ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ انداز سویڈش فٹبالر ذلاٹن ابراہمووچ جیسا ہے۔

دوسری جانب شاداب خان نے بھی نیا اور منفرد ہیئر اسٹائل اپنالیا ۔

دونوں کھلاڑی اپنے نئے ہیئر سٹائل کی وجہ سے آج کل موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل حسن علی اپنے مشہور جنریٹر سٹائل کی وجہ سےبہت زیادہ مقبول ہے ۔