ایمزون کے سی ای او بورڈ میٹنگ میں پاجامہ سوٹ پہن آئے

September 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

دنیا کے امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شمار ہونے والے ایمزون کے سی ای او جیف بیزوس پاجامہ سوٹ پہنے بورڈ میٹنگ میں پہنچ گئےتو سوشل میڈیا پر ان کی تصاویز توجہ کا مرکز بن گئیں۔

جیف بیزوس نے بدھ کے روز بورڈ میٹنگ میں نیلے رنگ کے پاجامہ سوٹ میں شرکت کی اور بعد میں انسٹاگرام پر نائٹ سوٹ پہنے بورڈ میٹنگ میں شرکت کی چند تصاویر شیئر کیں اور اس لباس کا انتخاب کرنے کی وضاحت دی۔

جیف بیزوس نے بتایا کہ ماہ ستمبر بچپن کے کینسر سے متعلق شعور اجاگر کرنے کا مہینہ ہے اور ہر سال ایمزون بچپن کے کینسر کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے امریکی چائلڈ ہوڈ کینسر تنظیم کے ساتھ اشتراک کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر پوسٹ میں جیف بیزوس نے کہا کہ اس سے پہلے انہوں نے کبھی بھی اپنے آپ کو پرسکون محسوس نہیں کیا جتنا آج کی بورڈ میٹنگ میں وہ خود کو محسوس کر رہے ہیں۔