کراچی میں محرم کے جلوس کی سیکیورٹی، کنٹینر پہنچا دیئے گئے

September 16, 2018

کراچی میں محرم الحرام کے جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں جلوس کی مرکزی گزرگاہ صدر کے علاقے میں کنٹینر پہنچا دیئے گئے۔

صدر کے علاقہ میں پولیس کی جانب سےجلوس کی مرکزی گزرگاہ پر کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں، یہ کنٹینر ایمپریس مارکیٹ سے ریگل اور پریڈی اسٹریٹ تک رکھے گئے ہیں۔

واضحرہے کہ محرم کے مرکزی جلوس سے قبل جلوس کی گزر گاہ پر اطراف کی سڑکوں اور گلیوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیئے جاتے ہیں۔

پہلے مرحلے میں ایم اے جناح روڈ پر سولجربازار پولیس نے نشتر پارک اور اطراف کے علاقے میں کنٹینر لگا کر سڑکوں کو بند کردیا ہے تاکہ خاص طور پر مجالس کے اوقات میں ٹریفک کا داخلہ روکا جاسکے۔