لاہور میں گورنر ہاؤس عوام کیلئے کھول دیا گیا

September 16, 2018

لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب عوام کےلیے کھول دیا گیا، فیملیز کو آج سے ہر اتوار کی صبح 10 سے شام 6 بجے تک سیر کی اجازت ہوگی تاہم فیملی کے سربراہ کے پاس شناختی کارڈ ہونا لازمی ہے۔

گورنر ہاؤس سندھ، اور گورنر ہاؤس مری کے بعد گورنر ہاؤس پنجاب بھی آج سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔اس موقع پر وہاں آنے والے لاہوری بہت خوش ہیںاور ان کا کہنا ہے کہ پہلے ہم اس کے قریب سے گزرنے کا بھی سوچ نہیں سکتے تھے۔

گورنر پنجاب کے مطابق شہری مال روڈ پر الحمراء ہال کی طرف والے گیٹ سے گورنز ہاؤس کے اندر داخل ہوسکیں گے،ان کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس کا چڑیا گھر اور پارک بھی شہریوں کی اچھی تفریح کا باعث بنے گا۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری غیر متعلقہ چیزوں کو نہ چھوئیں، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں اور گورنر ہاؤس کی املاک کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔

گورنر ہاوس فیملیز کے لیے کھولے جانے پر لاہوری خوش ہیں۔ کہتے ہیں پہلے قریب سے گزرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔

گورنر ہاؤس لاہور عوام کیلئے کھول دیا گیا